نیگلیریا سے بچاؤ کیلئے واٹر کارپوریشن اور محکمہ صحت متحرک

نیگلیریا سے بچاؤ کیلئے واٹر کارپوریشن اور محکمہ صحت متحرک

ٹینک چھ ماہ بعد صاف کرنے کی ہدایت،اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہمحفوظ پانی کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ،اسداللہ خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں نیگلیریا کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ثاقب علی شیخ، محکمہ صحت سندھ، عالمی ادارئہ صحت ، یونیسیف اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانی کی کلورینیشن، پانی کے معیار کی مسلسل نگرانی، مشترکہ سرویلنس، عوامی آگاہی اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے گھروں اور رہائشی عمارتوں کے زیرِ زمین اور اوور ہیڈ پانی کے ٹینک ہر چھ ماہ بعد لازمی صاف کریں اور ایک ہزار گیلن پانی میں ماہرین کی ہدایت کے مطابق ایک کلورین گولی استعمال کریں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزڈاکٹر ثاقب علی شیخ نے کہا کہ محکمہ صحت اور واٹر کارپوریشن مشترکہ طور پر شہر بھر سے پانی کے نمونے حاصل کرکے ان کا تجزیہ کریں گے ۔ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ نیگلیریا سے بچاؤ کی مہم کے لیے کلورین گولیاں، سوڈیم ہائپوکلورائیٹ، بینرز اور آگاہی مواد جلد فراہم کیا جائے گا۔انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...