اندرون سندھ:حادثات و واقعات میں 2جاں بحق،3لاشیں برآمد

اندرون سندھ:حادثات و واقعات میں 2جاں بحق،3لاشیں برآمد

روہڑی کے علاقے دریائے سندھ میں کچے سے لکڑیاں لیکر آنیوالی کشتی پر فائرنگ ہوئی

میرپورخاص، محراب پور، سانگھڑ ، شہدادپور، روہڑی (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) اندرون سندھ مختلف حادثات و واقعات میں 2 افرادجاں بحق، 3لاشیں ملیں،6 زخمی ہوگئے۔ میرپورخاص میں پرانے ریلوے پھاٹک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ملی، جسے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ دوسرے واقعہ میں کھپرو روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ لچھمن دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ حادثے میں 11 سالہ بچی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ محراب پور میں لنک روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں مظفر نانگراج، اختیار شاہ، فہیم نوناری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ سانگھڑ کے نواحی علاقے گاؤں جام نندو مری سے شہباز علی مری ولد اعجاز حسین کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جسے پیرومل پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کر دیا۔ شہدادپور کے قریب شاہپور چاکر تھانے کی حدود گاؤں ملا حرمت کیریو میں نہر سے محمد کامران ولد طارق جاوید مغل کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور جسم پر بدترین تشدد کے نشانات بھی موجود تھے ، جو نواب شاہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ روہڑی کے علاقے دریائے سندھ میں کچے کے علاقے سے لکڑیاں لیکر آنے والی کشتی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے برکت ولد علی مرداں سولنگی جاں بحق جبکہ ارشاد سولنگی زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جتوئی برادری کے افراد نے لکڑیاں لیکر جانے سے منع کیا تھا جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...