میرپور خاص:20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ، کاروبار زندگی مفلوج

میرپور خاص:20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ، کاروبار زندگی مفلوج

گھریلو صارفین بھی سخت مشکلات کاشکار، مساجد میں وضو کیلئے پانی نایابٹرانسفارمرز کے لنک گرنے کی صورت میں عملہ بروقت نہیں پہنچتا، شہری

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مفلوج کر دی۔ ہیر آباد، نمرہ ٹاؤن، ٹور آباد اور دیگر علاقوں میں 20، 20گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر جبکہ گھریلو صارفین سخت مشکلات کا شکار ہیں، شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کے لنک گرنے کے باوجود عملہ بروقت نہیں پہنچتا، حالانکہ یہ کام چند منٹوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے لیکن صارفین کو 20 سے 24 گھنٹے تک بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث مساجد میں وضو کے لیے پانی ناپید ہو جاتا ہے گھروں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے جبکہ شدید گرمی میں بچے ، بزرگ خواتین اور بیمار افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کاروباری طبقہ بھی بجلی نہ ہونے کے باعث مالی نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...