ممکنہ سیلاب، کمشنر نوشہرو فیروز کا ایس ایم بچاؤ بند کامعائنہ

ممکنہ سیلاب، کمشنر نوشہرو فیروز کا ایس ایم بچاؤ بند کامعائنہ

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے دریائے سندھ میں متوقع طغیانی اور مون سون صورتحال کے۔۔

 پیش نظر نوشہرو فیروز میں ایس ایم بچاؤ بند کا تفصیلی معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ بند کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو حکم دیا کہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پتھر، ہیوی مشینری اور عملہ 24 گھنٹے الرٹ اور تیار رکھا جائے ۔ کمشنر نے آبپاشی حکام کو تاکید کی کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ اور سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا شگاف کی صورت میں فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...