عالمی امن کانفرنس سکھر خطے کیلئے اہم سنگ میل، جے یوآئی رہنما

عالمی امن کانفرنس سکھر خطے کیلئے اہم سنگ میل، جے یوآئی رہنما

اسلامی اخوت، باہمی تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، مولانا صالح انڈھڑکارکنان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ ہیں، تقریب سے خطاب

سکھر(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کی وحدت اور استحکام کی ضمانت علما کے اتحاد میں ہے ، اسلامی اخوت اور باہمی تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، سکھر میں منعقد عالمی امن کانفرنس نا صرف سکھر بلکہ پورے خطے کیلئے اہم سنگ میل تاریخی و یادگار کانفرنس ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت انکا مزید کہنا تھا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا بیانیہ ایک فرد واحد کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا بیانیہ تھا، جے یو آئی کارکنان اپنے قائد کے ہر فیصلے اور ملکی سیاست کے حوالے سے اختیار کردہ موقف پر لبیک کہتے ہیں کارکنان کا عزم ہے کہ وہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور پارٹی کے پیغام کو عوامی سطح پر پھیلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ہی ان کے جائز حقوق کی جدو جہد جاری رکھی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...