نوڈیرو:شاہنواز ریلوے اسٹیشن پر ٹرنیوں کی بندش، شہریوں کا مظاہرہ
نوڈیرو (نمائندہ دنیا)نوڈیرو میں شاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہونے کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا۔۔
، جس میں شریک شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس، کوئٹہ جانے والی بولان میل سمیت دیگر مسافر ٹرینوں کی اپ اور ڈاؤن سروس فوری طور پر بحال کی جائے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی بندش کے باعث نوڈیرو اور گردونواح کے ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں سفر کے لیے مہنگی اور محدود متبادل ٹرانسپورٹ پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments