جیکب آباد:اسپتال میں نوتعمیر 2جنرل وارڈز، اسٹور روم کا افتتاح
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر انسدادِ بدعنوانی، زراعت، کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے ۔۔
خانپور مہر میں قائم شیخ حمدان بن محمد ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ماڑی گیس کمپنی کے تعاون سے تعمیر کیے گئے دو جدید جنرل وارڈز اور ایک اسٹور روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں نئی سہولیات کا اضافہ علاقے کے عوام کو معیاری اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید جنرل وارڈز اور دیگر سہولیات سے ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments