نوجوان تاجر کا قتل بڑھتی بدامنی کا خوفناک ثبوت،پاسبان
کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے نوجوان تاجر میر رضا علی کے اغوا کے بعد بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ شہریوں خصوصاً نوجوان کاروباری طبقے کے لیے انتہائی تشویشناک اور خوفناک پیغام ہے ۔۔۔
میر رضا علی ایک باصلاحیت اور محنتی نوجوان تھے جو بیرونِ ملک جا کر بھی اپنا مستقبل بنا سکتے تھے ، مگر انہوں نے اپنے شہر میں رہ کر کاروبار کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو ترجیح دی، اگر ایسے نوجوان بھی اس شہر میں محفوظ نہیں تو یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتِ سندھ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments