مسائل کے حل کیلئے قومی مشاورت ناگزیر،ثروت اعجاز
کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلے عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور اس طرز حکمرانی سے عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید کمزور ہوتا ہے ۔۔۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں سے نکلنے کیلئے شفافیت اور عوامی اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں،بجلی،گیس، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے حکومت کی اولین ذمہ داری عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ثروت اعجاز نے کہا کہ ملکی مسائل چند افراد کے فیصلوں سے حل نہیں ہوں گے بلکہ اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں،مزدور نمائندوں،ماہرین معیشت، سول سوسائٹی اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قومی مشاورت کا عمل شروع کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments