بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ٹیم کو تعریفی سند اور شاباش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کراچی پولیس آفس میں ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور ایس ایس پی اے وی ایل سی کو تعریفی سندسے نوازا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔مدعیِ مقدمہ نے برآمد شدہ گاڑی وصول کرنے پر کراچی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اے وی ایل سی ٹیم کو نقد انعام پیش کیا۔اس موقع پر پولیس چیف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کراچی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments