حکومت سندھ کے عالمی بریسٹ فیڈنگ ویک کا آغاز

حکومت سندھ کے عالمی بریسٹ فیڈنگ ویک کا آغاز

فارمولا دودھ کی تشہیر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا اعلاننوزائیدہ بچوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ، ڈاکٹر عذرا فضل

کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے عالمی بریسٹ فیڈنگ ویک کے آغاز پر فارمولا دودھ کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے خلاف قانون پر مزید سختی سے عملدرآمد، بچوں کے لیے محفوظ (بیبی فرینڈلی) اسپتالوں کے نیٹ ورک میں توسیع اور ماؤں میں دودھ پلانے کے فروغ کے لیے آگاہی مہم تیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمعہ کو اپنے پیغام میں کہا کہ نوزائیدہ بچوں کی صحت کا تحفظ اور شرح اموات میں کمی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اسی لیے بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا اور تین سال تک کے بچوں کے لیے فارمولا دودھ، بریسٹ ملک سبسٹی ٹیوٹس اور بچوں کی ڈبہ بند غذا کی تشہیر یا مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کے اقدامات کا مقصد ماؤں کو غیر ضروری طور پر فارمولا دودھ کی جانب راغب کرنے والے تجارتی رجحانات کی حوصلہ شکنی اور بچوں کے قدرتی حق، یعنی ماں کے دودھ، کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تدریسی، ضلعی اور علاقائی اسپتالوں میں بے بی فرینڈلی ہاسپٹل انیشی ایٹو کو وسعت دی جا رہی ہے تاکہ غیر ضروری فارمولا فیڈنگ کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...