محکمہ لائیواسٹاک کا ماہی گیروں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
دو روز تک گہرے سمندر کا رخ کرنے سے مکمل گریز کرنے کی ہدایت
کراچی (این این آئی)محکمہ لائیواسٹاک و فشریز سندھ نے خراب موسمی صورتحال اور سمندر میں طوفانی حالات کے پیشِ نظر یکم اور 2 اگست تک ماہی گیروں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ترجمان محکمہ فشریز کے مطابق یہ فیصلہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ موسمی الرٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو روز تک گہرے سمندر کا رخ کرنے سے مکمل گریز کریں اور ساحلی علاقوں میں موجود تمام کشتیاں محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ یکم اور 2 اگست کو مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہونے والی کشتیاں فوری طور پر واپس لائی جائیں جبکہ محکمہ فشریز نے متبادل انتظامات کے لیے اپنی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ماہی گیروں سے اپیل ہے کہ ہنگامی صورتحال میں فوری متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments