نئے صوبے بنانے کا وقت آگیا ، ڈاکٹر سلیم حیدر

نئے صوبے بنانے کا وقت  آگیا ، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی (این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ملک بھر میں نئے صوبائی یونٹ بنانے اور موجودہ نظام کو بوسیدہ اور کھوکھلا قرار دینے کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں برسہا برس سے جاری اس کرپٹ اور کھوکھلے نظام سے جان چھڑا کر فوری طورپر ملک بھر میں نئے صوبے بنائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا روز اول سے یہ موقف ہے کہ جب تک نئے صوبے نہیں بنائے جائیں گے اور موجودہ کرپٹ سیاستدانوں سے جان نہیں چھڑائی جائے گی اس وقت تک ملک میں ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...