ڈی ایچ اے میں مشہور ریسٹورنٹ سربمہر

ڈی ایچ اے میں مشہور  ریسٹورنٹ سربمہر

کراچی (این این آئی)سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈی ایچ اے فیز 8 میں بڑی کارروائی کرکے مشہور ریسٹورنٹ کو سربمہر کردیا۔ KIADO ریسٹورنٹ سے بڑی تعداد میں زائدالمیعاد گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش برآمدکرلی گئیں۔

 ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر کاروائی کر کے ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔ معائنہ رپورٹ میں ریسٹورنٹ کی 15 سے زائد خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی۔مختلف ساسز، مایونیز، لہسن کا پیسٹ اور فروٹ پیوری بھی زائدالمیعاد پائی گئیں۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا لائسنس پیش نہ کرسکی۔ریسٹورنٹ میں گوشت کی خریداری اور سپلائی کا ٹریس ایبلٹی ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ حلال سرٹیفکیشن بھی پیش کرنے میں ناکام رہی۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ مہنگا یا معروف ریسٹورنٹ ہونے کی بنیاد پر کسی کو قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...