گھوٹکی :ریلوے ٹریک سے لاش برآمد، کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق
گھوٹکی (نمائندہ دنیا) مہیسرو کے قریب ریلوے ٹریک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے ریلوے پولیس نے تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی چلتی ٹرین سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ۔ادھر عادلپور کے قریب گاؤں پنجل سہتو میں سولر پینل سے کرنٹ لگنے کے باعث 9 سالہ بچہ کوڑو ولد آچر سہتو شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments