جھڈو:موٹر سائیکل چور گروہ کے 3کارندے گرفتار
جھڈو (نمائندہ دنیا) ڈی ایس پی اور ایس ایچ او جھڈو نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کے 3 کارندوں کو گفتار، ایک پسٹل اور ایک روز قبل جھڈو بائی پاس ہوٹل سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
گرفتار ملزموں میں بچل چانڈیو،حامد چانڈیو اور پولیس اہلکار عزیز چانڈیو کو گرفتار کرلیا، جو اس وقت ضلع بدین کے علاقے ڈیہی تھانے میں تعینات ہے اور مبینہ طور پر پہلے بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔ ملزموں کے خلاف جھڈو تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments