شاہراہ بھٹو پر دوگاڑیوں میں تصادم،لڑکی ہلاک

شاہراہ بھٹو پر دوگاڑیوں میں تصادم،لڑکی ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہراہ بھٹو پل پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں شاہراہ بھٹو پل پر سوزوکی اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ رامین کے نام سے ہوئی ہے ۔زخمیوں میں 30 سالہ اشو، 57 سالہ لالو، 45 سال کی تلسیہ، 37 سالہ کیشی، 40 سالہ لکشمی، 12 سالہ عائشہ، 8 سالہ حنا، 16 سالہ دھنی، 25 سالہ شامو اور ایک نامعلوم 50 سالہ خاتون شامل ہیں۔حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...