سنی تحریک کایوم آزادی بھرپورطریقے سے منانے کااعلان
ملک بھر کے تمام شہروں کے دفاتر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے ،شاداب رضانظریہ پاکستان ریلی ،جلسے ،کانفرنس کا انعقاد کیا جائے ،سربراہ سنی تحریک کابیان
کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آزادی عظیم نعمت ہے یوم آزادی پاکستان ملک گیر سطح پر شایان شان طریقے سے منائینگے ، ملک بھر کے تمام عہدیداران وکارکنان یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پر چم کشائی ،ریلیوں ،کانفرنسز وسمینار کا انعقاد کریں ،پاکستان ہمارے بزرگوں کی امانت ہے اس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ملک بھرکے تمام شہروں کے دفاتر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے اور نظریہ پاکستان ریلی ،جلسے ،کانفرنس کا انعقاد کیا جائے ،پاکستان اسلام کا قلعہ عاشقان رسول کا ملک ہے ،طویل جدوجہد کے بعد ہمارے اکابرین نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان حاصل کیا ،ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد ویکجہتی سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ،بھارت کی سازشوں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،پاکستان بنانے والوں کی اولادیں پاکستان کی سلامتی کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ماہ اگست میں دفاتروں پر سبز ہلالی پرچم لگائے جائیں اور دفاتروگھروں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے ،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر حال میں کرینگے ،اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ،پاکستان کے دشمن اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سیکولر ازم کی طرف جھونکنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،بانیان پاکستان کی اولادیں ہر سازش کو اپنے شعور سے ناکام بنائیں گی ،قائد اعظم کے سنہری اصول ایمان ،اتحاد ،یقین پر چل کر ہی ملک دشمن قوتوں کو شکست فاش دی جاسکتی ہے ،پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنا پڑیں تو گریز نہیں کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments