ختمِ نبوت کانفرنس کیلئے دعوتی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

ختمِ نبوت کانفرنس کیلئے  دعوتی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی)مرکزی جماعت اہلسنّت کراچی ڈویژن اور اضلاع کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس امیر مرکزی جماعت اہلسنّت کراچی ڈویژن مفتی محمد زبیر صدیقی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

جس میں کراچی ڈویژن اور مختلف اضلاع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5 ستمبر کو نشتر پارک میں ہونے والی ختمِ نبوت کانفرنس اور 14 اگست یومِ آزادی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 ستمبر کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس کی دعوتی و تشہیری مہم کو بھرپور اور منظم انداز میں کراچی بھر میں چلایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...