اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب کا افتتاح
کراچی(اے پی پی)شہید محترمہ بینظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اعظم ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی جانے والی اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراﷲ عباسی نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو، اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد جویریہ اشرف اوردیگر موجود تھے ۔ لیب کالج کی سائنس جنرل کی طالبات کو جدید کمپیوٹر تعلیم اور عملی تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments