پولیس سے مقابلہ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ،موبائل فونز و موٹر سائیکل برآمد

پولیس سے مقابلہ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ،موبائل فونز و موٹر سائیکل برآمد

کراچی(اے پی پی)تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے رحمانیہ موڑ، سیکٹر 5-B/3کے روڈ پرمبینہ پولیس مقابلے کے بعد2اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد 30بور پستول، 3عدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبداﷲ ولد محمد نبی (زخمی)اور عبدالرحمن ولد شیخ نسیم شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...