بلڈنگ کا سیوریج کا پانی سڑک پر پھیلنے پر اماں ٹاور سربمہر

 بلڈنگ کا سیوریج کا پانی سڑک پر پھیلنے پر اماں ٹاور سربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ جنوبی نے الیکٹرانک مارکیٹ صدر میں واقع اماں ٹاور کو بلڈنگ کا سیوریج کا پانی سڑک پر پھیلنے پر سیل کردیا ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کردی ۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری خبر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر غضنفر پرداخ نے پولیس کی مدد اور واٹر کارپوریشن کی مشاورت سے کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کی مسلسل تنبیہ کے باوجود اماں ٹاور کی انتظامیہ نکاسی اب کی درستگی سے گریز کر رہی تھی ۔ عمارت کے نکاسی اب نظام کی خرابی کے باعث شہریوں کو تکلیف کا سامنا تھا گندگی پھیل رہی تھی۔ اماں ٹاور کی دکانوں کے مالکان کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنے نکاسی آب کانظام درست کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...