جیکب آباد:مچھروں کی بہتات، ملیریا پھیلنے سے اسپتالوں میں رش

جیکب آباد:مچھروں کی بہتات، ملیریا پھیلنے سے اسپتالوں میں رش

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات سے شہری ملیریا میں مبتلا ہونے لگے، جس سے اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں مچھروں کی بہتات کے باعث شہری ملیریا سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے ، شہریوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے ، شہریوں کے مطابق جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ نالیوں اور گٹروں کا گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہونے کے باعث مچھروں میں اضافہ ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...