میرپور خاص:فہمیدہ لغاری کیس میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کی عدم پیشی
میرپور خاص(بیورو رپورٹ)نجی میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی مبینہ خودکشی اور ہراسانی سے متعلق مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ و فیملی کورٹ میں ہوئی۔۔۔
تاہم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس کے باعث مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے سمیت گزشتہ سماعت پر اٹھائے گئے اہم قانونی نکات پر مزید کارروائی نہ ہوسکی، عدالت نے مقدمے کی سماعت آج 12 اگست تک ملتوی کردی۔ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کے ورثاء کی درخواست پر آئی جی سندھ کی جانب سے درج ایف آئی آر کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، وکیل نے استدعا کی تھی کہ کیس میں خودکشی یا قتل کے مختلف امکانات، اسلحے کی ملکیت اور مبینہ غفلت سمیت دیگر شواہد کا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments