وطن کی حفاظت کیلئے ہمیں عظیم فوج میسر، علامہ سجاد تنولی

وطن کی حفاظت کیلئے ہمیں عظیم فوج میسر، علامہ سجاد تنولی

مکہ دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں، اپنی ضرورت کیلئے ہے ، رہنما پاکستان یکجہتی کونسل یوم پاکستان پرمہران ہائی وے تا دارالعلوم شہدا افواج زندہ آباد ریلی سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی پر پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے زیراہتمام علامہ سجاد تنولی اور مفتی عبدالقادر جعفر کی قیادت میں مہران ہائی وے تا دارالعلوم کراچی عظیم الشان شہداء افواج پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی گئی جس میں علمائے کرام، سماجی رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہزاروں شرکا کے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ علامہ سجاد احمد تنولی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مملکت پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک ہے جسکی حفاظت کیلئے عظیم فوج ہمیں میسر ہے ۔ افواج کی قربانیوں کی بدولت ہی آج عالم اسلام میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جسکی تازہ مثال مکہ دفاعی معاہدہ ہے جس میں پاکستان ترکیہ اورسعودیہ نے ایک دوسرے کے دفاع کا معاہدہ کیا۔

یہ معاہدہ کسی کی مخالفت میں نہیں بلکہ اپنے دفاع اورضرورت کیلئے ہے ، افواج ریاست کادفاع کرنا بہت اچھے سے جانتی ہے ۔ مفتی عبدالقادر جعفر کااپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ افواج ہمارا فخر اور ہماری شان ہیں اور ہم افواج پاکستان کے شہداء اور انکی فیملیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جب تک یہ عظیم افواج موجود ہیں کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان تاقیامت تھا، تاقیامت ہے اور انشااللہ تاقیامت رہے گا۔ریلی سے معراج صدیقی، علامہ عبدالوہاب سیٹھار لعل خان امیر نواب خان، پاسٹر قیصر عتیق بھٹی اور پاسٹر امجد فاروق پاسٹر یوسف جون نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...