ٹریفک حادثات میں ننھی بچی اور خاتون کی زندگی کے چراغ گل، 2 راہگیز بھی جاں بحق

 ٹریفک حادثات میں ننھی  بچی اور خاتون کی زندگی کے چراغ گل، 2 راہگیز بھی جاں بحق

لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 4سالہ انعم جاں بحق،سپر ہائی وے اور کارساز پر دونامعلوم افراد کی اموات،،ناردرن بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ خاتون چل بسی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے خونی جان لیوا حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، لانڈھی یونس چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچی جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفیہ کی لاش اور زخمی نوجوان کو جناح اسپتال پہنچایا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 4 سالہ انعم دختر جلیل کے نام سے کی گئی جبکہ شدید 15 سالہ عبدالرزاق کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ایس ایچ او قائد آباد گلزار تنیو نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے واٹر ٹینکر اور حادثے کا شکار موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی۔

دریں اثنا جمعہ کوسپر ہائی وے احسن آباد پٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں 18 سالہ حسنین نامی نوجوان بھی زخمی ہوا تھا۔فوری طور پر جاں بحق راہگیر کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں ناردرن بائی پاس افغان کٹ انڈس چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک پر سوار خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے میں 35 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 40 سالہ مرد شدید زخمی ہو گیا۔دوسری جانب شارع فیصل کار ساز کے قریب بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جان سے گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...