میرا مقصد کسی ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں، ڈاکٹر نگہت شاہ

میرا مقصد کسی ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں، ڈاکٹر نگہت شاہ

کراچی(آئی این پی )کراچی میں جناح اسپتال کی شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹرنگہت شاہ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نگہت شاہ نے کہا کہ میری شعبہ گائنا کالوجی میں کنٹریکٹ بنیادوں پر توسیع ہوئی ہے ، توسیع سے کسی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹنگ متاثرنہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ گائنا کالوجی کے مختلف یونٹس 2013 سے بند تھے ، جناح اسپتال میں 2022 میں بند یونٹ کو بحال کیا گیا ہے ۔ڈاکٹرنگہت شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور ریسرچ بھی جاری ہے ، ہمیں مزید ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے ، اہل ڈاکٹر کی تقرری پراعتراض نہیں ، میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...