پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی

مہنگائی وبے روزگاری اور غریبوں کے استحصال کی اہم وجہ سودی قرضے ہیں کشمیر اورفلسطین میں مظالم کی انتہا ،خاموش نہیں رہ سکتے ،سربراہ سنی تحریک

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے وژن پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا، معاشی ابتر صورتحال، مہنگائی وبے روزگاری اور غریبوں کے استحصال کی اہم وجہ سودی قرضے ہیں۔حکومت جشن آزادی کے موقع پر سودی نظام کے مکمل خاتمے کا اعلان کرے ،ریاست مدینہ کے بعد پاکستان واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ کے مخالف آج بھی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں،ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے تمام مذہبی وسیاسی اکائیوں کو ایک ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی،اسلام دشمن استحصالی قوتیں مسئلہ فلسطین وکشمیر پر خاموش تماشائی بن کر یہودیوں اور ہندں کا ساتھ دے رہی ہیں،کشمیر اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم دیکھ کر انسانیت لرز گئی، عالمی انصاف کے اداروں نے عصبیت کا چشمہ پہنا ہوا ہے ،اسرائیل اور بھارت کے مظالم پر آنکھیں بند کرنیوالے ظالم وجابر انصاف اور انسانیت کے قاتل ہیں،پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے ،اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی ،خاموش نہیں رہ سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...