پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز وفد کی چیئرمین میٹرک بورڈ سے ملاقات
تعلیم سے متعلق اہم امور، باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوپروفیسر مشرف راجپوت کاتعلیم کی بہتری کیلئے باہمی رابطے ، تعاون کی ضرورت پرزور
کراچی(این این آئی)سندھ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کونسل کے وفد کی چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر مشرف راجپوت سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں تعلیمی شعبے سے متعلق امور، نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران وفد نے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مختلف مسائل سے چیئرمین میٹرک بورڈ کو آگاہ کیا اور تعلیمی نظام میں بہتری، امتحانی امور کو مزید مؤثر بنانے اور نجی تعلیمی اداروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ پروفیسر مشرف راجپوت نے وفد کے مؤقف کو توجہ سے سنا اور تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے باہمی رابطے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وفد میں وائس چیئرمین مغفور نجیب، جوائنٹ سیکریٹری انجینئر میر ولی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری میاں محمد مقصود اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر رانا عدنان شامل تھے ۔ وفد نے چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر مشرف راجپوت کو تعلیمی شعبے کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نجی تعلیمی اداروں اور بورڈ کے درمیان مؤثر رابطے کے ذریعے طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں مزید پیش رفت ہوگی۔سندھ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ تعلیم ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے اور نجی تعلیمی ادارے لاکھوں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کونسل تعلیمی معیار کی بہتری، نجی تعلیمی اداروں کے جائز مسائل کے حل اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت و تعمیری رابطے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments