پاکستان کی تعمیر و ترقی ہر شہری کا قومی فریضہ ہے ، کرم اللہ وقاصی
کراچی (این این آئی) میئر کراچی کے ترجمان اور کے ایم سی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم، بالخصوص کراچی کے شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی ہر شہری کا قومی فریضہ ہے ۔
پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے جس کی حفاظت، استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے ۔ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد، قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ، 14 اگست ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن کی سلامتی، خودمختاری، جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور معاشی و سماجی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments