پارکنگ فیس ختم کرنے کے باوجود مافیا کی لوٹ مار جاری
کراچی(این این آئی)شہر میں پارکنگ فیس ختم کرنے کے سرکاری اعلان کے باوجود صدر اور اطراف کے تجارتی علاقوں میں مبینہ طور پر پارکنگ مافیا بدستور سرگرم ہے اور موٹرسائیکل و گاڑی سواروں سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کی جا رہی ہے ۔
شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی کے باعث یہ دھندا بلاخوف و خطر جاری ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹرز، بازاروں اور مارکیٹوں کے باہر بعض افراد پارکنگ کے نام پر زبردستی رقم وصول کرتے ہیں جب کہ مطالبہ کرنے پر بدتمیزی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے ۔ ان کے مطابق یہ عناصر کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اگر شہر میں کہیں ریت یا بجری سے بھرا ٹرک کسی گلی میں گر جائے تو پولیس فوری حرکت میں آجاتی ہے لیکن سرعام پارکنگ کے نام پر مبینہ بھتہ وصول کرنے والے افراد پولیس کو کیوں نظر نہیں آتے ؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments