خواتین کی صحت، تحقیق کے شعبوں میں ڈاکٹر نگہت شاہ کی نمایاں خدمات
کراچی (سٹی ڈیسک)ڈاکٹر نگہت شاہ جو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں واحد ایف آر سی او جی ڈاکٹر ہیں نے ادارے میں خواتین کی صحت سے متعلق خدمات کے قیام اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر نگہت کو جے پی ایم سی میں نئے گائناکالوجی یونٹ کے قیام کی ذمہ داری سونپی گئی، جو 2013 سے تقریباً غیر فعال تھا۔ انہوں نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں 15 سال خدمات انجام دینے کے بعد محدود ماہر افرادی قوت اور انتہائی محدود بجٹ کے ساتھ اس یونٹ کی ترقی کا چیلنج قبول کیا۔ وہ پروفیسر شیریں بھٹہ سینٹر آف ایکسیلنس فار ویمنز ہیلتھ اینڈ ریسرچ کی بانی سربراہ بنیں۔ ان کی مؤثر قیادت، ٹیم ورک اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے نتیجے میں یہ یونٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments