سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کیلئے چہرہ شناخت حاضری کا آغاز

سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کیلئے چہرہ شناخت حاضری کا آغاز

ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف سمیت ساڑھے 49ہزار عملے کی حاضری مانیٹر ہوگیانٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں بھی حاضری درج کی جاسکے گی،حکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کیلئے چہرہ شناخت حاضری کا آغاز ہوگیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے تحت سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ڈیجیٹل حاضری لگائی جائے گی، فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کا پائلٹ مرحلہ پیر سے شروع ہوگیا ۔ابتدائی طور پر صوبے کے 6 اضلاع میں چہرہ شناخت حاضری کا نظام متعارف کرایا گیا ہے جن میں کراچی ایسٹ، حیدرآباد، نوشہروفیروز، جیکب آباد، گھوٹکی اور عمرکوٹ شامل ہیں۔مجموعی طور پر 49 ہزار 565 تدریسی اور نان ٹیچنگ ملازمین کی حاضری فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ اپنی حاضری کے لیے کسی کے بھی موبائل فون سے ایپ استعمال کرسکیں گے ، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں بھی حاضری درج کی جاسکے گی۔حاضری لگانے کے بعد انٹرنیٹ بحال ہونے پر ریکارڈ خودکار طور پر اپڈیٹ ہوجائے گا، اسکول آمد اور روانگی دونوں اوقات کی انٹری سسٹم میں کرنا لازمی ہوگی، اساتذہ اپنی حاضری کا ریکارڈ ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھیں گے ۔اساتذہ ماہانہ ریکارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ چھٹی کی درخواست بھی آن لائن جمع کراسکیں گے ، ایپلی کیشن کے استعمال کے لئے انتظامی افسران، اسکول سربراہان اور اساتذہ کی تربیت مکمل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا تھا کہ فریمز کی شروعات پائلٹ اقدام کے طور پر 6 اضلاع سے کی جا رہی ہے ۔ کامیاب پائلٹ مرحلے کے بعد فریمز کو مرحلہ وار سندھ کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...