پیغام امن کمیٹی کا اجلاس، رہنماؤں کا مل کر کام کرنے کا عزم
کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت صوبائی پیغامِ امن کمیٹی کا اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام اور مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا نے صوبائی پیغامِ امن کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام، خوشحالی، باہمی احترام، برداشت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سید حسن نقوی نے کہا کہ معاشرے میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ میں علما اور مذہبی رہنماؤں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پیغامِ امن کمیٹی مختلف طبقات کے درمیان مکالمے، باہمی احترام اور اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments