سرفراز رفیقی شہید اسپتال حکومت کے حوالے کرنے کی مزاحمت کا اعلان

سرفراز رفیقی شہید اسپتال حکومت کے حوالے کرنے کی مزاحمت کا اعلان

کراچی(این این آئی)سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے سرفراز رفیقی شہید اسپتال نیو چالی کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے ایم سی کے اسپتالوں اور ان کی زمینوں پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حکومت سندھ کی جانب سے سرفراز رفیقی شہید اسپتال نیو چالی میں دو کمرے اور دو ہال دیے جانے کی درخواست دراصل اسپتال پر قبضے کی ابتدا ہے۔ کے ایم سی کے ملازمین اس اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کے ایم سی کے تمام اسپتالوں اور زمینوں کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، گزدر آباد جنرل اسپتال، کے ایم سی جنرل اسپتال لانڈھی، گزری، شاہ فیصل کالونی، کے آئی ایچ ڈی، کے آئی کے ڈی اور دیگر اسپتال کراچی کے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...