صبح بہاراں کا مرکزی اجتماع آج ہوگا،علامہ شاہ عبد الحق

 صبح بہاراں کا مرکزی اجتماع آج ہوگا،علامہ شاہ عبد الحق

کراچی(این این آئی)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ شہر بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوگا، جبکہ مرکزی اجتماعات، محافل نعت اور میلاد شریف کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ جلوس عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ صبح بہاراں کا آغاز درود و سلام سے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح بہاراں کا مرکزی اجتماع آج( منگل) میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں منعقد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...