ملیرسکھن تھانے میں کمانڈ اینڈکنٹرول روم کا افتتاح

ملیرسکھن تھانے میں کمانڈ اینڈکنٹرول روم کا افتتاح

کیمروں کی تنصیب سے یقیناً بہتری آئے گی،ڈی آئی جی شرقی فرخ لنجار شہر کی اونر شپ کاروباری افراد کو لینا ہوگی،چیف کمیونٹی پولیسنگ مراد سوہنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تحت ملیر سکھن تھانے میں کمانڈاینڈ کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار، چیف کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد سوہنی، ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ اور بھینس کالونی کی تاجر و کمیونٹی کے نمائندوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب سے یقیناً بہتری آئے گی۔ یہ کراچی کا 20واں تھانہ ہے جہاں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔چیف کمیونٹی پولیسنگ مراد سوہنی نے کہا کہ ملیر سکھن تھانے میں ڈیری فارمرز کا بڑا کاروبار وابستہ ہے ۔ شہر کی اونر شپ کاروباری افراد کو لینا ہوگی۔

اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کیمروں کا جال بچھانے سے ہی ممکن ہے ۔ ہم نے بھینس کالونی میں مزید جدید کیمرے بھی لگانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ان کی مینٹیننس بھی جاری رکھی جائے گی۔ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا کہ محفوظ بھینس کالونی کا خواب تھا جو آج مکمل ہوا ہے۔ پولیس افسران اور مراد سوہنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج ڈیری فارمرز کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے ۔ بھینس کالونی میں 100 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور کمانڈ کنٹرول روم بھی فعال کر دیا گیا ہے ۔ ہم مزید 500 کیمرے لگانا چاہتے ہیں جو تاجر برادری اگلے ماہ انسٹال کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...