لڑکیوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

 لڑکیوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لڑکیوں کو بیوٹی پارلر میں کام کا جھانسہ دے کر بیرون ملک اسمگل کرنے کے مقدمے میں ملزم بابر علی کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملزم بابر علی کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔درخواست گزار کے وکیل زاہد ناریجو نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم بابر علی کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا۔ ملزم کا نام کیس کے چالان میں شامل کرکے بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے اور ٹرائل جوائن کرنا چاہتا ہے ، اس لیے اسے حفاظتی ضمانت دی جائے ۔پراسکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان لڑکیوں کو بیوٹی پارلر میں کام کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھیج رہے تھے اور بعد ازاں ان لڑکیوں کو کلب میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...