کے ایم سی کا سرکاری گاڑیوں اور فیول پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
کراچی (آئی این پی)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)نے سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ایندھن پر عائد کفایت شعاری کی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کے ایم سی کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے کارپوریشن کی تمام گاڑیوں کا استعمال معمول کے مطابق بحال ہوجائے گا، جبکہ ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے تحت عائد کی گئی پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔ فیصلے کے تحت کے ایم سی کی تقریباً 60 فیصد گاڑیوں کو گراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں متاثرہ سرکاری گاڑیاں دوبارہ معمول کے مطابق استعمال کی جاسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال مارچ میں ایندھن کے بحران کے باعث کے ایم سی کی 60 فیصد گاڑیوں کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ اب نئی ہدایات کے بعد ایندھن اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق مذکورہ پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments