آرٹس کونسل کے زیر اہتمام رومانوی مزاح سے بھرپور تھیٹر پیش
کراچی(اے پی پی)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پیش کیا جانے والا رومانوی مزاح سے بھرپور تھیٹر لیڈیز ٹیلر شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا۔۔۔
ہال میں موجود ناظرین نے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کو خوب سراہا جبکہ ڈرامے کے مزاحیہ اور جذباتی لمحات پر بھرپور داد دی گئی۔جاری اعلامیہ کے مطابق لیڈیز ٹیلر سکول آف وژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کی المنائی سیریز کا آٹھواں تھیٹر تھا، جس کی مصنفہ و ہدایت کارہ ثمینہ نذیر تھیں۔ ڈرامے میں اویس ریحان، طوبی ہاشمی، حاشر فراز اور ثمینہ نذیر نیشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments