سنی تحریک کی مرکزی میلاد ریلی آج نکالی جائے گی

 سنی تحریک کی مرکزی میلاد ریلی آج نکالی جائے گی

مرکزی میلاد ریلی رات 10 بجے لیاقت آباد ڈاکخانے سے شروع ہوگیعاشقانِ رسول ؐ کا سمندر لیاقت آباد سے میٹھادر تک امڈ آئے گا، ثروت قادری

کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جشنِ ولادتِ مصطفیؐ کے سلسلے میں مرکزی میلاد ریلی آج(منگل کو )مذہبی جوش و خروش کے ساتھ نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری، مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی کریں گے۔ مرکزی میلاد ریلی رات 10بجے لیاقت آباد ڈاکخانے سے شروع ہوگی اور شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مزارِ مبارک حضرت چھٹن شاہ بابا، میٹھادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں کے مطابق ریلی میں کراچی بھر سے عاشقانِ رسول ؐ، اہلِ سنت عوام، علماء و مشائخ، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ میلادِ مصطفیؐ محبتِ رسول ؐ کے اظہار کا خوبصورت ذریعہ اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی، رحمت، برکت اور عقیدت کا عظیم موقع ہے۔ نبی کریم ؐ کی ولادتِ باسعادت سے انسانیت کو ظلمتوں سے نجات اور امن، عدل، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا راستہ ملا۔ آپ ؐ کی سیرتِ طیبہ آج بھی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی شاہراہوں پر عاشقانِ رسول ؐ درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے ذریعے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں گے ، جبکہ مرکزی میلاد ریلی کو تاریخی اور یادگار بنانے کے لیے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...