ناموسِ رسالت ؐاور ختم نبوت ہماری ریڈ لائن،شاداب رضا
تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،سربراہ سنی تحریکقانون شکنی کرنے والے کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے ، بیان
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموسِ رسالت ؐ اور ختمِ نبوت ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں، ان کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ جو بھی ان معاملات کے حوالے سے قانون شکنی کی کوشش کرے گا، اسے قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے ۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بعض مغرب زدہ این جی اوز کی جانب سے توہینِ رسالت ؐسے متعلق قوانین کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور یک طرفہ بیانیہ قابلِ تشویش ہے ۔ تحفظِ ناموسِ رسالت کے قوانین کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ 295-C کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تاہم کسی واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے قانون کے مطابق تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے واقعات کی انکوائری کے لیے ایس ایس پی سطح کے افسر کو مقرر کیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جاتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں انتشار، نفرت یا قانون شکنی کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور تمام این جی اوز کی فنڈنگ اور سرگرمیوں کی قانونی نگرانی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments