کراچی پولیس میں اہم تبادلے اور تقرریاں
کراچی(این این آئی) کراچی پولیس رینج میں افسران کے اہم تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج کی جانب سے 30 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کی پولیس افسر فہمیدہ عباسی کو ایس پی صدر ڈویژن ساؤتھ زون کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن-II ملیر، ایسٹ زون کراچی تعینات کردیا گیا ہے ۔
فہمیدہ عباسی ایس پی انویسٹی گیشن-II ملیر کے عہدے پر بشیر احمد کھنہارو کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جنہیں مذکورہ عہدے سے تبدیل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب بشیر احمد کھنہارو کو فوری طور پر ایس پی صدر ڈویژن، ساؤتھ زون کراچی تعینات کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments