آئی جی کا حادثے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پراظہارِ افسوس
کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار مجیب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار مجیب الرحمن کوٹری کے مقام پر دورانِ سفر ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے ۔
جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مجیب الرحمن کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں سندھ پولیس مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments