ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے خاندانوں کیلئے مستقل مفت علاج کا مطالبہ
کراچی(این این آئی)ملک گیر لیبر کانفرنس میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے اسپتالوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے خاندانوں کیلئے مستقل اور مفت علاج کی فراہمی اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
کانفرنس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایچ آئی وی کے سانحے میں ملوث تمام ذمہ دار افسران کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے ۔مقررین نے کہا کہ متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کو علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ متاثرہ خاندان پہلے ہی شدید ذہنی، جسمانی اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے انہیں علاج کیلئے کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ سیسی کے متعلقہ اسپتالوں میں سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments