سماجی کارکن مظہرہانی کے شعری مجموعے کی تعارفی تقریب
کراچی (سٹی ڈیسک)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سماجی کارکن مظہر ہانی کے شعری مجموعے ’’غبارِ دل‘‘ کی تعارفی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب، کتاب اور اہلِ علم و قلم معاشرے کی فکری و اخلاقی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط کردار ہی مضبوط قوم کی بنیاد بنتا ہے ، جبکہ ہمارے معاشرے میں کردار کی کمزوری ایک اہم چیلنج ہے ۔ بعض افراد منصب ملنے کے بعد دوسروں کو کمتر سمجھنے لگتے ہیں، ہمیں ایسے رویوں کو ختم کرکے احترام، خدمت اور انسان دوستی کو فروغ دینا ہوگا۔تقریب سے اختر سعدی، ڈاکٹر رخسانہ صبا، خالد عرفان، اخلاق احمد، رضوان احمد، ممتاز صحافی و دانشور محمود شام اویس آفاقی ۔عابد حسین اور صاحبِ کتاب مظہر ہانی نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments