مالی فراڈ کی 3 ہزار سے زائد شکایات، صرف 26 مقدمات

 مالی فراڈ کی 3 ہزار سے زائد شکایات، صرف 26 مقدمات

رواں سال 3005شکایات موصول، 854انکوائریز رجسٹرڈ ہوئیں واٹس ایپ فراڈ کی 540شکایات میں ایک بھی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی

کراچی(این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں مالی فراڈ کی 3 ہزار سے زائد شکایات موصول ہونے کے باوجود صرف 26 ایف آئی آرز درج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ واٹس ایپ فراڈ سے متعلق سیکڑوں شکایات پر بھی کارروائی انتہائی محدود رہی۔دستیاب دستاویز کے مطابق رواں سال 20 اگست تک مالی فراڈ کی مجموعی طور پر 3005 شکایات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں سے 854 انکوائریز رجسٹرڈ کی گئیں، تاہم صرف 26 ایف آئی آرز درج کی جاسکیں۔دستاویز کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والے فراڈ کی بھی 540 شکایات موصول ہوئیں، جن میں صرف 16 انکوائریز رجسٹرڈ ہوئیں، تاہم گزشتہ 8 ماہ کے دوران ان انکوائریز کی بنیاد پرایک بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔دستاویز کے مطابق مالی فراڈ سے متعلق سب سے زیادہ 1870 شکایات کراچی سرکل میں موصول ہوئیں، جن میں سے 683 انکوائریز رجسٹرڈ کی گئیں، تاہم ان شکایات کے نتیجے میں صرف 12 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ واٹس ایپ فراڈ کی 473 شکایات موصول ہوئیں، جن پر صرف 3 انکوائریز رجسٹرڈ کی گئیں، جبکہ کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی۔اعدادوشمار کے مطابق دیگر سائبر کرائم سرکلز میں بھی مالی اور واٹس ایپ فراڈ کی شکایات کے مقابلے میں انکوائریز اور ایف آئی آرز کے اندراج کی شرح کم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...