دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال، پانی کی فراہمی شروع
کراچی(این این آئی) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی گئی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی شروع ہوگئی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا، جس کے باعث کراچی کو 52 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔کے الیکٹرک نے بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ کو قرار دیا تھا۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈیفنس، ڈی ایچ اے سمیت مختلف علاقوں میں فراہمی متاثر ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments