گلشن حدید میں بی بی ایس وائی ڈی پی کے طلبہ کیلئے سیمینار کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)مستقبل کو بہتر بنانے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے لازم ہے کہ نوجوان درست سمت اور فیلڈ کا انتخاب کریں۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیٹرز کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اینڈ کالج کے تحت شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے طلبہ کیلئے گلشن حدید کے نجی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں طلبہ کو مستقبل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں بورڈ کے تحت تکنیکی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کورسز کے انعقاد سے ہمیں مختلف شعبوں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔مقررین نے نوجوانوں کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے آغاز کے حوالے سے معلومات فراہم کی اور انہیں رہنمائی دی کہ کس طرح وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔شرکا کا کہنا تھا کہ تکنیکی تربیت کے بعد طلبہ کے پاس مواقعے ہوتے ہیں کہ اپنے روزگار کے ساتھ دیگر افراد کو بھی روزگار فراہم کرکے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔ای سی آئی سی کے تحت منعقدہ سیمنار میں شریک نوجوانوں کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments