عدالتی حکم پر دہلی گورنمنٹ اسکول کی عمارت سربمہر
کراچی(این این آئی)کراچی کی تعلیمی تاریخ میں نمایاں مقام رکھنے والا فیڈرل بی ایریا کا دہلی گورنمنٹ اسکول بالآخر سرکاری تحویل سے نکل گیا، عدالتی احکامات پر معروف تعلیمی ادارے کی عمارت سیل کردی گئی جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یہاں زیرتعلیم تقریباً 2 ہزار طلبہ کو قریبی سرکاری اسکولوں میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اسکول کے باہر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے ، جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید رہنمائی کے لیے متعلقہ ضلعی تعلیمی دفتر یا ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کریں۔ عدالتی احکامات کے تحت اسکول کی عمارت اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے حوالے کیے جانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔دہلی گورنمنٹ اسکول ماضی میں کراچی کے ممتاز سرکاری تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments